شرم کرو۔۔ ملالہ کو شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔شدید تنقید

Jun 04, 2021 | 19:45:PM
شرم کرو۔۔ ملالہ کو شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ِ(24 نیوز)ملالہ یوسف زئی کے میگزین 'ووگ' کو انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر تنقید کی جارہی ہے ۔
 ملالہ نے کہا تھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر آپ کسی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ایک پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی۔اب شوبز کی اہم شخصیات کی جانب سے بھی ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اداکار فیروز خان نے ووگ میگزین کے سرورق کو شیئر کرتے ہوئے ملالہ کو کٹھ پتلی قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کا نیا رو پ سا منے آ گیا۔۔تصویریں شیئر
رابی پیر زادہ نے ملالہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے مگر آپ کو دیکھ کر نصرت فتح علی خان مرحوم یاد آگئے،’کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے‘۔
ملالہ آپ کو اگر دین کا کلچر نہیں پسند تو دین کو ریپریزنٹ مت کریں۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے، کوئی مکمل نہیں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

ملالہ کے بیان پر اداکارہ آمنہ بخاری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے رد عمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ شرم کی بات ہے، ملالہ نے خاندانی نظام کے بنیادی اصولوں کی نفی کی جسے اسلام نے لازمی قرار دیا ہے، جیسا کہ میں اپنی سابقہ کہانیوں میں ذکر کرچکی ہوں، ملالہ مغرب کے ہاتھوں میں کھیلنے والی کٹھ پتلی ہے۔

دوسری جانب اداکار عمران اشرف نے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک آیت کی مدد سے مداحوں کو نکاح کی اہمیت بتائی۔

یہ بھی پڑھیں:کسی کو کوئی پسند ہے تو پھر شا دی کی کیا ضرورت ۔۔ملا لہ کی عجیب وغریب منطق

ٹیگز: