سا رہ خان کا غیر شا دی شدہ لڑکیوں کے لیے اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ِ(24 نیوز)ڈرا مہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان کی جانب سے مداحوں کو سوال پوچھنے کا کہا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق سارہ خان نے انسٹا گرام اسٹوری پرپوسٹ لگائی جس پر ان کے مداحوں نے سینکڑوں سوال پوچھ ڈالے۔سارہ خان کی جانب سے ان دلچسپ سوالوں کا خوشگوار انداز میں جواب دیا گیا ہے۔سارہ خان کا مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتانا تھا کہ ان کا پسندیدہ اور یاد گار فوٹو شوٹ ان کی شادی کا ہے اور ان کے آنے والے پروجیکٹ کا نام ’ لا پتہ ‘ ہے۔
سارہ خان نے مداحوں کو بتایا کہ ان کو بیڈ منٹن کھیلنا پسند ہے جبکہ انہوں نے اس دوران اپنے کمرے کی تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ میں مداحوں کو فلک اور اپنی خوبصورت ان دیکھی تصویریں بھی دکھائیں۔
ایک مداح کی جانب سے انہیں بغیر میک اپ کے سیلفی شیئر کرنے کا کہا گیا جس پر سارہ نے اپنی ایک نہایت سادہ اور خوبصورت، بغیر میک اپ کے سیلفی بھی شیئر کی ۔
ایک مداح نے سوال پوچھا کہ وہ غیر شادی شدہ لڑکیوں کو کیا مشورہ دینا پسند کریں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’ اپنے لیے میرے شوہر جیسا جیون ساتھی ڈھونڈیں۔
یہ بھی پڑھیں:شرم کرو۔۔ ملالہ کو شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔شدید تنقید