پی ٹی آئی ارکان سندھ کے نمائندے ہیں تو وزارتیں چھوڑ دیں۔ سعید غنی

Jun 04, 2021 | 22:02:PM
 پی ٹی آئی ارکان سندھ کے نمائندے ہیں تو وزارتیں چھوڑ دیں۔ سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے تماشہ لگایا گیا،ان کی جانب سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ وہ کراچی ہمدرد ہیں لیکن کراچی کے شہریوں کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا ووٹ کم اور پیپلزپارٹی کا بڑھ گیا ہے،پی ٹی آئی کا ووٹ 35 ہزار سے کم ہوکر 7 ہزار پرآگیا ہے،اب کراچی کے لوگوں کی اصل نمائندگی سامنے آرہی ہے،کوئی وفاقی وزیر اپنی نشست چھوڑے اور اس کی جماعت پانچویں نمبر پر آئے تو یہ اس کے لیے شرمناک بات ہے۔
 وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک ایک شخص پانی کی قلت پر آواز اٹھا رہا ہے،سندھ میں لاکھوں ایکڑ زمینوں پر پانی نہیں ہے،اگر پانی کی قلت پر بات کرنی ہے تو وفاقی حکومت سے کرو،جب پانی کی قلت پر قرارداد آتی ہے تو یہ اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔
متنازع مردم شماری پر ایم کیو ایم نے دستخط کیے ہیں،آج تک کوئی فیصلہ سی سی آئی میں ووٹنگ پر نہیں ہوا،وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے ایشوپرمشترکہ پارلیمنٹ کااجلاس بلانے کامطالبہ کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ یہ لوگ گیس کی قلت پر بات نہیں کرتے،آج اپوزیشن نے جوکچھ کیاوہ صرف ڈرامہ بازی ہے،کراچی کووفاق سے صوبے کوملنے والے حصے سے پانی ملتاہے،یہ لوگ پر اس پربات نہیں کریں گے لیکن یہاں آکرڈرامے کرتے ہیں،اگریہ سندھ کے نمائندے ہیں تووزارتیں چھوڑدیں،یہ بڑی بری طرح بے نقاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف پابندی لگاتے ہیں تویہ کبھی صوبے کاتوکبھی گورنرراج کامطالبہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں;اپنے ایم این اے شہباز کو دے دیئے۔۔ اب وہ بجٹ روکیں، بلاول