(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی حکومت گھر چلی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو، جو ابھی تک نہیں ہورہی ہے،کسی ادارے کی مدد سے ہم حکومت کو گھر نہیں بھجوائیں گے، حکومت کو عوامی حمایت اور تائید سے گھر بھیجیں گے،آج بھی مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف مہم کےلئے تمام آپشنز کھلے ہیں،پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے اور 4 جولائی کو سوات میں پاور شو کریں گے، ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل ہے، حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے ملنے والی رقم کے باعث معیشت بہتر ہوئی۔
انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی مداخلت کی جارہی ہے،اگر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے کئے پر نادم ہیں تو پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی ایم پی اے نے سینی ٹائزر کی بوتل صوبائی وزیر پر پھینک دی