وفاقی محکمہ کے لاکھوں ریٹائرڈسرکاری ملازمین کی پینشن رک گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ریٹائرڈسرکاری ملازمین کے لئے بری خبر، 1لاکھ 20 ہزار سے زائد پینشنرز کی پینشن رک گئی،ریلوے خزانہ خالی،محکمہ ریلوے آمدنی میں اضافے کے دعوے دار حکام کی نااہلی واضح ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن میں ناکام ریلوے حکام، بزرگوں اور بیواوں کو انکا حق دینے میں بھی ناکام ہو گئے، ریلوے شعبہ اکاونٹس کی ناقص حکمت عملی، 1لاکھ 20 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین پینشن سے محروم ہیں۔
مہنگائی کے ستائے عوام حکومت کی پالیسوں سے ناخوش ہیں، اب ایک اور اہم سرکاری محکمے نے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن سے محروم کردیا،ریلوے خزانہ خالی ہونے پر 1لاکھ 20 ہزار سے زائد پینشنرز کی پینشن رک گئی۔
ذرائع کے مطابق ریلوے خزانہ خالی ہونے کے باعث روان ماہ بزرگوں اور بیواوں کو پینشن دینے میں دشواری کا سامنارہا جبکہ پیسے نہ ہونے کے باعث بیواوں اور بزرگوں کے چیک رک گئے۔
ریلوے کو ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کو پینشن اور دیگر فنڈز کی فراہمی کے لئے ساڑھے 7ارب درکار ہیں،اس اہم مسئلے پربات کرتے ہوئے ریلوے حکام کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت سے پینشن کی مد میں سبسڈی کی قسط تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،اگلے ہفتے حکومتی سبسڈی کی رقم ملنے کی توقع ہے،حکومتی سبسڈی کی قسط ملتے ہی پینشنرز کو انکی پینشن جاری کردی جائے گئی۔
یاد رہے کہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ریلوے 50 سال بعد منافع بخش ادارہ بن چکا ہے،میرے پانچ ماہ گزر گئے اور اس دوران ریلوے جیسے ادارے کو بحال کرنا بہت بڑا کام ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کو بطور بزنس انٹرپرائزر چلانے کے لئے ایک بہت بڑا نقشہ کھینچا ہے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت آوٹ سورس ہوں گے۔ مزدور بھی خوش ہوگا اسکو بہترین تعلیم اور رہائش کی سہولیات ملیں گی۔
انہوں نے کہا 6 سے 9 ماہ تک پاکستان ریلوے بھاری نقصان سے باہر نکل آئے گا۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹرینیں چلائیں گے، تمام بوگیوں کو اس منصوبے سے نیلام کر دیں گے، نقصان پر چلنے والے ٹرینیں کیسے خسارے میں چلائیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ایک لاکھ 32ہزار لوگوں کو ریلوے سے پینشن ادا ہوتی تھی، وزیراعظم اور فنائنس منسٹر نے پینشن کے لئے ایک الگ اکاو¿نٹ مختص کر دیا ہے۔ ملازمین کے لئے 150 کالونیوں سے متعلق وزیراعظم کو سفارشات دے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ ۔۔تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ