ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم وفدکو وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی وہ آئندہ بجٹ میں مردم شماری کےلیے فنڈز رکھیں گے۔عمران خان نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے۔
نجی ٹی کے مطابق ایم کیو ایم نے حیدرآباد اور کراچی میں شہری علاقوں کا جعلی ڈومیسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیراعظم کے روبرو ایم کیو ایم وفد نے شہری سندھ کے لوگوں کے حق مارے جانے کے حوالے سے دہائی دی اور کہا کہ شہری لوگوں کا حق مارا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی ہے،اس کے جائز مطالبات تسلیم ہوں گے،پانی، سیوریج ، ترقیاتی کام ترجیحات پر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کو وہاں بھیجا۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ایم کیو ایم وفد نےوزیراعظم عمران خان کو بجٹ منظوری کےلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ تحریک انصاف اتحادی ہے ہر جگہ ان کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی محکمہ کے لاکھوں ریٹائرڈسرکاری ملازمین کی پینشن رک گئی
وزیرِاعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات pic.twitter.com/WxONT0s9Q8
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) June 4, 2021