(ویب ڈیسک) عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے دعوے بھی محظ سیاسی نکلے۔ عمران خان نے آج بونیر کے جلسہ عام میں دعویٰ کیا کہ آٹا، گھی، پیٹرول اور بجلی کی قیمت ان کے ساڑھے تین سال کے دور میں اتنی نہیں بڑھی جتنی اس حکومت نے دو ماہ میں بڑھادی ہے ۔
لیکن عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے دعوے اور حقیقت میں کھلا تضاد سامنے آیا ہے۔ عمران کہتے ہیں ان کے دور میں 20 کلو آٹا 326 روپے مہنگا ہوا جو دراصل 401 روپے 27 پیسے بڑھا تھا۔
عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ دور کے دو ماہ میں آٹا 422 روپے بڑھ گیا ہے جو دراصل 53 روپے 89 پیسے بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیؓں:اہم ٹینڈر منسوخ، بجلی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ
سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں گھی کی قیمت 213 روپے بڑھی جو دراصل 323 روپے بڑھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو ماہ میں گھی 200 روپے بڑھ گیا جبکہ گھی 35 روپے بڑھا ہے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی دور میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوا ، اب دو ماہ میں 10 روپے اضافہ ہو گیا جبکہ درحقیقت نیپرا کے مطابق فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے جو نہ منظور ہوئی ہے نہ مسترد۔