ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان نوکریوں سے فارغ

Jun 04, 2022 | 00:09:AM

(24 نیوز)ملتان سے کراچی جانے والی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نجی کمپنی نے ملزموں ذوہیب،محمد زاہد اور عاقب کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین میں سکیورٹی فرائض سرانجام دینے والے ٹرین گارڈ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،انتظامی امور دیکھنے والے منیجر کو بھی معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
 ذرائع کے مطابق نجی کمپنی نے اے سی سلیپر کیبن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیئے اس کے علاوہ خواتین مسافروں کیلئے الگ سے سیٹیں مختص کردی گئیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی کے علاوہ کسی دوسرے مسافر کی بکنگ نہیں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور استعفیٰ وزیر اعظم کے پاس پہنچ گیا

مزیدخبریں