معیشت بچانی ہے تو اسحاق ڈار کو واپس لاؤ۔۔سوشل میڈیا پر مطالبہ زور پکڑ گیا

Jun 04, 2022 | 00:38:AM
اسحاق ڈار ، واپس لاؤ
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی میں پسے عوام کواسحاق ڈار کی یاد ستانے لگی،سوشل میڈیا پر اسحاق ڈارسے وطن واپس آکر معیشت سنبھالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اسحاق ڈار سے درخواست کررہے ہیں کہ واپس آئیں معیشت کوٹریک پر لائیں۔صارفین کاکہناہے کہ موجودہ حالات میں اسحاق ڈار ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ معیشت چلانامفتاح اسماعیل کے بس کی بات نہیں۔


 مفتاح اسماعیل عہدے پر براجمان رہے توپٹرول 250 روپے فی لٹر سے بھی اوپر چلاجائے گا۔پاکستان مزید تجربات کامتحمل نہیں ہو سکتا۔اسحاق ڈار صاحب کو جلد وطن واپس آ جانا چاہئے۔

ایک صارف نے تواسحاق ڈار کومعاشی جادوگر قرار دےدیا۔ کہاجب تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ رہے ملکی معیشت کو پر لگے رہے۔ایک صارف نے کہاکہ یہ اکانومی مفتاح سے نہیں سنبھالی جا رہی۔اگر ن لیگ الیکشن جیتنا چاہتی ہے تو اسحاق ڈار صاحب کو واپس لائے اور وزیرخزانہ بنا ئے ،اسحاق ڈار ہی آئی ایم ایف سے اپنی شرائط منواسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور استعفیٰ وزیر اعظم کے پاس پہنچ گیا