رکن اسمبلی کے بیٹے کی دوستوں کے ہمراہ لڑکی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں رکن اسمبلی کے بیٹے نے 4 دوستوں کیساتھ ملکر 17 سالہ لڑکی کو اپنی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نجی پارٹی سے واپسی پر پانچ لڑکوں نے ایک 17 سالہ لڑکی کو اپنی مرسیڈیز میں بٹھایا اور زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مقامی رکن اسمبلی کے ایک رکن اور اس کے 4 دوستوں کو نامزد کیا ہے، لڑکی کی طبی جانچ پڑتال میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تاحال اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے، بی جے پی کی مقامی قیادت نے رکن اسمبلی کے بیٹے کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی تلنگانہ کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ جن لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ان میں ایک مجلسِ اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کا بیٹا جب کہ دوسرا اقلیتی بورڈ کے چیئرمین کا بیٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس بھی چکرا گئی: دعا زہرا اور اس کا شوہر کہاں روپوش ہیں ؟ بڑا انکشاف