محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آنے والے دنوں میں خبردار کر دیا

Jun 04, 2022 | 09:49:AM
محکمہ موسمیات،ماہرین ،خبردار
کیپشن: ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آنے والے دنوں میں سورج کی مزید سختی کے باعث خبردار کر دیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 44 تک جائے گا۔

 شہر میں سورج کے مزاج سخت ہونے کے بعد درجہ حرارت بڑھنے لگے۔ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ تپش کے باعث صبح میں ہی گرمی کا احساس بڑھ گیا۔ ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 ماہرین کے مطابق درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد اور ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلے گی۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 215 ریکارڈ کی گئی۔ بڑھتی ہوئی فضائی الودگی صحت کے لیے مضر ثابت ہوگی۔ شہر کے مختلف علاقوں یو ایس قونصلیٹ 370، سید مراتب علی روڈ 388، مال روڈ 310، انارکلی بازار 243 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔