(ویب ڈیسک)حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخؤاست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخؤاست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس 6 جون کو سماعت کریں گے۔سبطین خان سمیت دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت۔ ایف آئی اے نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی گرفتاری کی استدعا کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیغامات میں ترمیم ۔واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری