وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےسرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

Jun 04, 2022 | 10:56:AM

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ، وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،عوام کو مسائل سےہر صورت باہر نکالیں گے, حمزہ شہباز  نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کی خوشخبری سنادی .

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست .عدالت سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں