شعیب اختر نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بنجی جمپنگ کا دلچسپ قصہ سنا دیا

Jun 04, 2022 | 13:44:PM

(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر نے اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ بتا دیا۔ ایک انٹر ویو میں شعیب اختر  نے انکشاف کیا کہ مجھے 2004 میں دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم مینجمنٹ نے آرام کرنے کا کہا تھا لیکن ٹیم جب کھانے پر گئی تو میں نے ہیلی کاپٹر بک کروا کر بنجی جمپنگ کی جس کی وجہ سے  میرے گھٹنے سوج گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی بات نہ ماننے پر مجھ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار کیریئر میں بریک لینا ضروری ہو جاتا ہے،مجھے زندگی میں ایڈوینچر کرنے کا بہت شوق ہے جیسے زیرِ سمندر پنجرے کے اندر شارک کو کھانا کھلانا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے آسٹریلیا میں 20 فٹ لمبی شارک کو کھانا کھلایا تھا، اس کے علاوہ مجھے سکائی ڈائیونگ کا بہت شوق ہے، مجھے لگتا ہے جیسے بالی وڈ کی فلم 'زندگی نہ ملے گی  دوبارہ 'میری زندگی پر بنائی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں