اہم خبر۔ایک اور بڑی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار محمد مصروف خان نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اپنا استعفی صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا۔ سردار مصروف خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار کی عدالت میں پیش ہوتے تھے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار محمد مصروف خان
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
دوسری جانب چیئرمین قومی رحمت للعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اتھارٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ترمیمی بل لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اتھارٹی آرڈیننس کی مدت 10 جون کو ختم ہورہی ہے۔