(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کنٹرول نہ کرنے پر وزرا اور حکام کو کھری کھری سنا دیں ، وضاحتیں نہیں عوام کو تکلیف سے نجات دلائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت توانائی کے وزرا اور اعلی حکام کو بھی فوری طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف متعلقہ وزرا اور افسران پر برس پڑے اور کہا کہ کچھ بھی کریں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی مس مارول کے پریمئیر شومیں دبنگ انٹری۔ ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وزرا اور حکام کی وضاحتیں مسترد کردیں اور کہا کہ عوام کو مشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہئے، مجھے وضاحتیں نہیں عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی