لانگ مارچ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس۔تحریک انصاف  کوبڑا ریلیف مل گیا

Jun 04, 2022 | 14:51:PM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کے رہنماؤں نے  لانگ مارچ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عبوری ضمانت کروالی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  کی سیشن کورٹ    میں لانگ مارچ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے  کے کیس  کی سماعت ہوئی۔پولیس  کی جانب سے عدالت میں جواب جمع نہ کرایا جاسکا ۔

بعدازاں عدالت نے  جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ، اور حسان نیازی کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور کر  لی۔  

یہ بھی پڑھیںاہم خبر۔ایک اور بڑی شخصیت نے استعفیٰ  دیدیا

مزیدخبریں