عدالت کا وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف بڑا حکم

Jun 04, 2022 | 15:12:PM
لانگ مارچ،وزیراعظم،عدالت،کارروائی،حکم
کیپشن: متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کریں: عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی استعفوں کا معاملہ: اتحادی حکومت کا عمران خان کو بڑا سرپرائز

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف وکلا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد نے فریقین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کریں۔

 پی ٹی آئی لائرز ونگ کے ایڈووکیٹ افضال عظیم نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ متعلقہ تھانے کی حدود میں نہیں ہوا، جبکہ ریکارڈ کے مطابق واقعہ تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود میں ہی ہوا ہے، لہذا درخواست گزار ایس پی سول لائن کے روبرو پیش ہو کر سیکشن 154 کے تحت بیان ریکارڈ کرائیں۔