(24نیوز) انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگاہوکر ایک سو 97 روپے 92 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر ایک سو 98روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 197 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی تجارتی خسارہ مسلسل بڑھنے سے روپے پر دباو بڑھ رہا ہے۔
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 198 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگا ہوکر 212 روپے اور برطانوی پاونڈ 249 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی مس مارول کے پریمئیر شومیں دبنگ انٹری۔ ویڈیو وائرل
امارتی درہم کی قیمت 20 پیسے بڑھ کر 54 روپے 20 پیسے اور سعودی ریال52 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین لوڈشیڈنگ ۔ وزیراعظم کا ہنگامی اجلاس۔وزرا اور حکام پر برس پڑے
دوسری جانب ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح 9 ارب 72 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔