(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سوناپانچ سو روپے اضافہ ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا گیارہ ڈالر مہنگا ہوکر اٹھارہ سو سڑسٹھ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا پانچ سو روپے مہنگا ہوکر1 لاکھ 39 ہزار سو روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا چار سو انتیس روپے بڑھ کر ایک لاکھ انیس ہزار دو سو چھپن روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے پر مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی مس مارول کے پریمئیر شومیں دبنگ انٹری۔ ویڈیو وائرل