بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آگئے ہو تو اب ذمہ داری لو: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آگئے ہو تو اب ذمہ داری لو، میں پوچھتا ہوں ہماری حکومت گرائی کیوں گئی۔
چیئرمین پاکستان تحرک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان آج ایک آواز لگا رہا ہے، امپورٹڈ حکومت نامنظور، امریکا، بھارت اور اسرائیل نے ملکر سازش کی، تینوں نے ملکر بوٹ پالش کرنے والے چیری بلوسم کو ہم پر مسلط کیا، شہباز شریف نے پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا، جس کے پیچھے امریکا کھڑا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کبھی کسی کی غلام قبول نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری: پی ٹی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم صحت کارڈ لائے، سود کے بغیر غریبوں کو قرضے فراہم کئے، ہم ملک کی دولت میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، ہمارے دور میں اوسط آمدنی میں 62 فیصد اضافہ ہوا، ہماری حکومت جانے کے بعد ایکسپورٹ 10 فیصد نیچے چلی گئی، ان کا یہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو امریکا کا غلام بنایا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کے لیے کھڑے ہوں اور کبھی غلامی قبول نہ کریں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا، جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے عظیم قوم نہیں بن سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی، جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کرے گا، عالمی ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت تیزی سے نیچے جا رہی ہے، معیشت کمزور ہونے سے ہماری سکیورٹی کمزور ہوگی، سویت یونین کی معیشت گری تو اس کے ٹکڑے ہوگئے، سازش کے تحت مسلط امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔