(24نیوز)کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس نے وزارت داخلہ سے آخر کارمدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کی ہدایت کی جائے،خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کو بھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے۔