صدر عارف علوی کا حکومت کو بڑا جھٹکا

Jun 04, 2022 | 17:03:PM

(24 نیوز)صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھجوا دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوائے تھے، دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوئے تھے۔

 حکومت نے قانون سازی کی غرض سے مشترکہ اجلاس کو غیر معینہ کے لیے ملتوی نہیں کیا تھا۔ نیب اور الیکشن ایکٹ بلز مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے بیٹے کی گرفتاری کا حکم

ذرائع کے مطابق7 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں بلز کو پیش کرکے حکومت قانون سازی کا عمل مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا

مزیدخبریں