(ویب ڈیسک) کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی والدہ نے بھی اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے بیٹی کی بازیابی کے لیےدرخواست کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ’’ یقین کریں جس دن سے دعا گئی ہے میں نے اس کی الماریاں کھول کر نہیں دیکھی جب اس کے کپڑے دیکھتی ہوں تومجھے امید ہوتی ہے وہ آجائے گی واپس ، تو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بھی ماں باپ ہوں گے۔کوئی بہن بھائی کوئی تو رشتہ آپ لوگوں کو ہو گا نا،تو اللہ کے واسطے میری بیٹی ابھی بھی آپ چھوڑ دے ، آپ چلے جائے ،ہم آپ کو کچھ نہیں کہیں گے۔ میں اس سے زیادہ کیا کہہ سکتی ہوں ۔ بہت عزیت میں ہیں ہم لوگ میں ، میری بچیاں ،میری والدہ اور اس کے بابا بہت تکلیف میں ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید التجا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو بتا نہیں سکتی ایک ماں کی بد دعا مت لے ۔مہربانی کر کے میری بیٹی واپس دے دیں۔