(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عوام نے عام انتخابات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام کی اکثریت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی دلائل سے مطمئن نہیں اور عام انتخابات کی خواہاں ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق اپسوس نامی ادارے نے ایک سروے منعقد کیا۔ جس میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی حکومتی دلیل سے مطمئن ہیں؟ تو صرف 19 فیصد کا جواب ہاں میں تھا جبکہ 62 فیصد نے اس بیان کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بحران مزید سنگین، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ سے تجاوز، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
اس تناسب سے رپورٹ میں ہر 10 میں سے 6 افراد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مطمئن نہیں۔ اسی طرح 59 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ حالیہ اضافے سے عام عوام کی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ سروے میں سیاسی صورتحال سے متعلق عام عوام سے رائے لی گئی تو 50 فیصد سے زائد افراد نے رواں سال عام انتخابات کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اسی طرح 36 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ حکومت کو مدت پوری کرنے چاہیے۔ یاد رہے کہ اپسوس کو مارکیٹ ریسرچ میں دنیا کا تیسرا بڑا بین الاقوامی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ دوسرے جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی اس سروے کے نتائج کو ٹوئٹ کیا ہے۔