( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کے حوالے سےمعروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اہم خیالات کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارہ صبا قمر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی شادی کے تنازعات سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا کہ ' اللہ سے یہ ہی دعا کرتی ہوں کہ وہ عامر لیاقت کو صبر دے، عزت دے اور ہدایت دے'۔
صبا قمر سے اداکار فیصل قریشی کی جانب سے ان کی عمر پر دیے گئے بیان پر بھی سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ 'فیصل جی کی میں بہت عزت کرتی ہوں، وہ بہت بڑے اداکار اور قابلِ احترام ہیں، انہوں نےکہا کہ 'کیا کروں فیصل جی، پھر بھی ڈراموں میں مجھے ہیروئن لے لیتے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا