کراچی پلازے میں لگی آگ 4 دن تک کیوں نہ بجھائی جاسکی؟ وجوہات سامنے آ گئیں

Jun 04, 2022 | 18:00:PM

(ویب ڈیسک)کراچی جیل چورنگی کی رہائشی عمارت کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر 4دن تک قابو نہ پانے کی وجہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کے گودام میں کوکنگ آئل کی ذخیرہ اندوزی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کی عمارت میں لگی آگ کی شدت کی وجہ اور قابو پانے میں تاخیر کی وجہ کوکنگ آئل کی ذخیرہ اندوزی نکلی،عمارت کی بیسمنٹ میں 4دن تک آگ کے بجھ ،بجھ کر دوبارہ بھڑکنے کی وجہ ٹنوں کی مقدار میں کوکنگ آئل کی ذخیرہ اندوزی تھی۔

آگ لگنے کے بعد سب سے زیادہ فکر مالک کو اپنی ذخیرہ اندوزی کی تھی ،آگ کی شدت کی وجہ سے جس حصے میں آئل ذخیرہ کیا گیاتھا وہاں چھت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔ واضح رہے کہ کوکنگ آئل کی ایک دن میں قیمتیں 105روپے فی کلو تک بڑھیں تھیں۔کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں سب سے بڑی مشکل تیل کی بڑی مقدار میں موجودگی تھی ،آگ بجھانے کیلئے 13لاکھ گیلن سے زائد پانی کا استعمال کیا گیا ،آگ کی شدت کی وجہ سے بیسمنٹ کا درجہ حرارت 1000سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اوربلڈنگ کے باہر 385سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ چکا تھا ۔

مزیدخبریں