سرکاری وسائل کا غلط استعمال، نامناسب بیانات، محمود خان کی کرسی خطرے میں، معاملہ عدالت پہنچ گیا

Jun 04, 2022 | 18:03:PM
سرکاری وسائل کا غلط استعمال، نامناسب بیانات، محمود خان کی کرسی خطرے میں، معاملہ عدالت پہنچ گیا
کیپشن: محمود خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف رٹ دائر کردی گئی ہے۔ مقامی وکیل مہم آفریدی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ دنوں وکلا کنونشن میں رٹ دائر کرنے کا نامناسب بیان دیا تھا۔ 

درخواستگزار نے کہا ہے کہ فورس وزیراعلیٰ کی ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے نہیں ہے۔ فورس کا کام امن و امان قائم کرنا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آگئے ہو تو اب ذمہ داری لو: عمران خان

درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ معزز عدالت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے اور فورس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال سے روکے۔ 

اس کے علاوہ مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے بےدریغ استعمال سے روکا جائے۔ 

درخواستگزار نے مزید کہا ہے کہ ایسے نامناسب بیانات اور رویے کی وجہ سے محمود خان وزاعلیٰ خیبرپختونخوا کے اہم عہدے کے لیے غیر موذوں ہوچکے ہیں۔ عدالت سے انہیں نااہل قرار دیے جانے کی استدعا کی جاتی ہے۔