کارتک آریان کورونا وائرس میں مبتلا آ ئیفا ایوارڈ میں شرکت سوالیہ نشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ابھرتے ہوئے بھارتی اداکار کاتک آریان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد ان کی آئیفا ایوارڈز 2022 میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کارتک نے اپنے کورونا وائرس میں متبلا ہونے کی اطلاع دی۔کارتک نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔آئیفا ایوارڈز 2022 کی تقریب میں ممکنہ طور پر پرفارم کرنے والے کارتک کے مداح اس خبر پر اداس ہوگئے۔کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کارتک کی آئیفا ایوارڈز 2022 میں شرکت بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئیفا انتظامیہ کارتک کی بھول بھلیاں 2 کی کامیابی کے بعد انہیں شو میں پرفارم کرتا دیکھنا چاہتی ہے۔ کارتک اس وقت آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نہیں گئے، تاہم اگر ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو انہیں فوری طور پر چارٹرڈ طیارے سے یو اے ای پہنچایا جائے گا۔