لاہور ہائیکورٹ میں سگریٹ نوشی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی 

Jun 04, 2022 | 18:33:PM

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں تمباکو نوشی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، عدالت عالیہ میں تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سگریٹ نوشی کرنے والوں کو شناخت کیا جارہا ہے،سگریٹ نوشی کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کے تین عدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے سگریٹ نوشی کرنے والے عدالت عالیہ کے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ کی راہداریوں میں سگریٹ نوشی کرنے والے پولیس اہلکاروں ، وکلا اور سائلین کے خلاف بھی کاروائی ہوگی ، ہائیکورٹ نے تمباکو نوشی کرنیوالے ملازم اور اسکے افسر کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا عندیہ دے رکھا ہے،ہائیکورٹ کے کمرہ عدالتوں، دفاتر اور برانچوں میں تمباکو نوشی ممنوع قرار دے رکھی ہے،تمباکو نوشی پر پابندی کے آرڈیننس کی دفعہ 5 کے تحت تمباکو کا استعمال جرم ہے، چیف جسٹس نے ہائیکورٹ میں تمباکو نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت کررکھی ہے ،ہائیکورٹ کی برانچوں کے سربراہان کو تمباکو نوشی ممنوع کی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات دے رکھی ہیں ، ذرائع کے مطابق تمباکو نوشی ممنوع کے نوٹسز تمام برانچوں، دفاتر اور احاطہ ہائیکورٹ میں آویزاں کئے جائیں گے،2006ءمیں ہائیکورٹ میں تمباکو نوشی ممنوع قرار دی گئی تھی، لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں تمباکو نوشی ممنوع کے نوٹسز بھی کافی عرصے سے غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین کو بڑا عہدہ مل گیا

مزیدخبریں