عمران خان پر بغاوت کا کیس درج کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

Jun 04, 2022 | 18:42:PM
عمران خان پر بغاوت کا کیس درج کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: FILE PHOTO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر بغاوت کا کیس درج کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا تھا، ہمارے دور میں 5 ہزار 380 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری حکومت رہتی تو اس سے بھی زیادہ ٹیکس جمع ہوتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 50 ارب لگا کر دنیا کو سمجھایا گیا کہ شہباز شریف سے اچھا منیجر نہیں، ان لوگوں نے اپنا ہر دو نمبر کام قانونی بنوایا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔