(ویب ڈیسک)حکومت نے تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ پر کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی کابینہ نے ارکان کے پٹرول کوٹہ میں بھی چالیس فیصد کمی کی تجویز ہے ۔ کفایت شعائری مہم کے تحت تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز سامنے آئی ہے ۔جبکہ وزارتوں کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں لینے پر پابندی کی تجویز ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ میں سگریٹ نوشی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Jun 04, 2022 | 18:53:PM