عدالت کا شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ کے خلاف کارروائی کا بڑا حکم

Jun 04, 2022 | 19:15:PM

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، ڈی آئی جی آپریشن سہیل چودھری، ایس پی وقار عظیم سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے تھانہ داتا دربار کو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شہباز احد کھگا نے درخواستگزار افضال عظیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکلا نے دلائل دیے کہ 25 مئی کو پرامن آزادی مارچ اسلام آباد میں شرکت کیلئے بسوں پر سوار ہوکر داتا دربار کے قریب پہنچے۔ پولیس نے کنٹینر اور سیمنٹ کے بلاک لگا کر روڈ بلاک کیا ہوا تھا۔ پولیس نے ہماری بسوں پر دھاوا بول دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے بسوں کے شیشے توڑ دیے۔ مرد اور خواتین وکلاء کو بسوں سے اتار کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ اسلحے کے زور پر تشدد کیا گیا۔ 

موبائل، نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں۔  پرامن وکلاء پر سیدھی فائرنگ کی گئی جبکہ درجنوں وکلاء کو اغوا کیا گیا۔ 6 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو حکم دیا کہ پٹیشنر کا بیان ریکارڈ کرے۔

عدالت نے متعلقہ پولیس داتا دربار کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں