مذاکرات ناکام، لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے بری خبر

Jun 04, 2022 | 19:38:PM

(24نیوز) لوڈشیڈنگ سے ستائے کراچی کے عوام کے لیے مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔ کراچی کے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مابین ہونے والے مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ڈیڈلاک برقرار ہونے کی وجہ سے اب کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی بھی کم کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عدالت کا شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ کے خلاف کارروائی کا بڑا حکم

گیس کی سپلائی کم ہونے سے لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو مزید غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے ذمہ ایس ایس جی سی کے اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک دوسری مرتبہ ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث ڈیفالٹ ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں