عمران خان کی سنگین غلطی، ن لیگ کے بیانیے کی تائید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان نے آج دیر بالا میں عوامی جلسے سے خطاب کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ تاہم جوش خطابت میں وہ ایک سنگین غلطی کربیٹھے۔
جہاں انہوں نے اپنی سیاسی حریف جماعت مسلم لیگ ن کے بیانیے کی تائید کردی۔ انہوں نے جلسے میں مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔
جس سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات بڑھانے کا کہا تھا لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری محکموں کی موجیں ختم، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
یاد رہے کہ اتحادی حکومت بارہا یہ بیان دے چکی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف بھی اپنا پالیسی بیان جاری کرچکا ہے۔ جس میں سابقہ پاکستانی حکومت پر معاہدے کی خلاف ورزی کا اعلان کیا گیا تھا۔
موجودہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سابقہ حکومت کے اسی معاہدہ شکنی کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر بوجھ پڑا اور حکومت کو انتہائی مشکل فیصلے کرنے پڑے۔