کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے ۔۔کے بعد خواجہ آصف کا ایک اور جملہ وائرل

Jun 04, 2022 | 21:26:PM
خواجہ آصف ، وائرل
کیپشن: خواجہ آصف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)”کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے کے بعد “مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا ایک اور جملہ وائرل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو جھاڑ پلا دی۔سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سیکیورٹی گارڈ کو ڈانٹتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ”یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے، یا تھلے لے جا، مینوں تیری لوڑ کوئی نہیں”۔


 سوشل میڈیا پر وائرل اس مختصر ویڈیو میں خواجہ آصف سکیورٹی گارڈ کو ڈانتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف کی ڈانٹ سن کر سٹیج پر نظر آنے والا سیکیورٹی گارڈ وہاں سے ہٹ کر نیچے اتر جاتا ہے۔خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔ اسلام آباد سے نکالا گیا شخص پشاور میں پناہ لے کر بیٹھا ہے۔ اور ہمارے ایٹمی اثاثوں، پاکستان کی سلامتی پر حملہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: