تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان قومی اسمبلی اپنے عہدوں سے استعفے نہیں دینا چاہتے ۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے۔ذرائع کے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے تحریک انصاف کچھ ارکان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دینا چاہتے جو ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطہ کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے ۔۔کے بعد خواجہ آصف کا ایک اور جملہ وائرل