(24 نیوز)بنوں کے علاقے جانی خیل میں فورسز سے مقابلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو موثر جواب دیا،جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائب صوبیدار غلام مرتضی، حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم