جون ، جولائی اور اگست میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) لاہور میں موسم کی ملی جلی کیفیت برقرار رہے گی۔ صبح ہوتے ہی سورج نے بھی کرنیں بکھیرنا شروع کردیں. تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر مقامات پر جون، جولائی اور اگست کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکاموجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورتیسرے نمبرپر آگیا ہے۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح146ریکارڈ، شاہدرہ 184،مال روڈ پرشرح 154ریکارڈ جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 151 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مال بردارٹرک کھائی میں جاگرا ، 4 افراد جاں بحق
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کا آوٹ لک رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں بھی معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کا عمل بڑھ سکتا ہے، تیزی سے برف پگھلنے کے باعث دریاں میں پانی کا بہاو زائد رہ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں کم بارشیں اور زائد درجہ حرارت غالب رہ سکتے ہیں ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لئے اضافی آب پاشی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
تیز ی سے برف پگھلنے کے باعث دریاں میں پانی کا بہاو زیادہ ہونے کا بھی امکان ہے۔