نادرا کا آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نیا نظام " آئرس" متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر ) لاہور میں نادرا کی جانب سے انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان کے بعد تصدیق کے لئے آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نیا جدید ترین نظام " آئرس" کو متعارف کرا دیا گیا۔
بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام " آئرس" کو کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے میگا سینٹر میں فعال کر دیا گیا۔ ملک بھر میں مزید 7 سو سے زائد نادرا دفاتر میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کرنے کا نیا نظام "آئرس " کو متعارف کروایا جائے گا۔
???? #Iris بائیومیٹرک تصدیق کا اجراء ????
— NADRA (@NadraPak) June 3, 2023
@Nadra_Pak نے انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان کے بعد آنکھوں کے ذریعے شناخت کی تصدیق کا جدید ترین نظام متعارف کرا دیا۔
ابتدائی طور پر بلیو ایریا اسلام آباد، پیکو روڈ لاہور اور ڈی ایچ اے کراچی کے میگا سینٹرز پر #Iris بائیومیٹرک ٹیکنالوجی… pic.twitter.com/QOybSITgBV
مزید پڑھیں: لاڑکانہ سے عمران خان کی آل ٹیم آؤٹ
چیئرمین نادرا ریحان طارق کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی بدولت شہریوں کا ڈیٹا کا مکمل تحفظ یقینی ہوگا، شناخت کی بلکل درست تصدیق ممکن ہوپائے گی۔