ہارورڈ یونیورسٹی سے بابراعظم اور محمد رضوان کا کورس مکمل، تصاویر منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تصویر شیئر کی جس میں وہ ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔
کلاس میں بابر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خیالات اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، جس میں انکی کلاس کے دیگر دوست بھی موجود ہیں، کپتان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’دنیا کو بدلنے کیلئے تیار کچھ سوچ رکھنے والے پرعزم لوگوں سے ملاقات‘‘۔
Met some thoughtful committed people ready to change the world.#Harvard pic.twitter.com/ofRycvI3VX
— Babar Azam (@babarazam258) June 3, 2023
بابراعظم کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔
گزشتہ دنوں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں داخلہ لیا ہے، جو نہ صرف ان کی ترقی بلکہ مجموعی طور پر کرکٹ کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔
King Babar and Rizwan found in the class room taking classes.. pic.twitter.com/tPofRDOTm0
— JIMMRZ (@Jimmrz_) June 3, 2023
پروگرام میں شرکت کیلئے دونوں کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک امریکی ریاست بوسٹن میں ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس کی کلاسز میں شریک تھے، جہاں انہوں نے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر مرکوز کورسز کیے۔