سیاحوں کی تعداد میں اضافہ،پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 04, 2023 | 14:56:PM
سیاحوں کی تعداد میں اضافہ،پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ )اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ،پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔

ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کو اپنے گھر یا شہر سے باہر گزارے،کراچی والوں نے بھی اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے سکردو کا رخ کرلیا ہے، اسکردو جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ، پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں،کراچی سے اسکردو کے لیے پہلی پرواز پی کے 454 روانہ ہوئی۔پرواز میں اسکردو کے سیاحتی مقامات دیکھنے والے 150 سے زائد مسافر سوار ہوئے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق  اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے. اسکردو کے لیے طلب میں اضافہ دیکھتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا،  پی آئی اے اب اسلام آباد، لاہور کراچی سے بیک وقت اسکردو کی پروازیں چلا رہا ہے. لاہور سے اسکردو کے لیے پہلی پرواز گذشتہ روز 3 جون کو آپریٹ ہوئی۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ اسکولوں میں چھٹیوں کے باعث اسکردو جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،طلب کو کو دیکھتے کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔