(24 نیوز)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ جتنے مرضی کیس بنا لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ آپ ظلم کے خلاف کھڑے ہوجائیں ،جو خواتین کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ہم سب کو کھڑا ہونا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں کہ ملک کو آگے کیسے لے کر جانا ہے،سابق وزیراعلیٰ کاکہناتھا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہم فوج کے حق میں ہیں،فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی