(24 نیوز )9 مئی کے سانحہ کےبعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر جانے والوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب ملکوال سے حلقہ پی پی 68 سے قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملکوال سے پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گری ہے ، حلقہ پی پی 68 سے پی ٹی آئی کے امیدوار قمر خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،قمر خان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں جس میں نہ صرف یادگار شہدا بلکہ ملکی اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اب ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جلد اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔