(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کاکہناہے کہ عمران خان فتنہ ڈکلئیر ہے مفتیوں کے فتوے آچکے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کو بدنام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی شان پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے،شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو بین الاقوامی سازش کے تحت لایا گیا، عمران خان کو لانے کا مقصد پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنا تھا،ان کاکہناتھا کہ ازلی دشمن بھارت کی بھی جرأت نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، ہمیں مستقبل کی نسل کو اچھا پاکستان دینا ہوگا، ایک اچھی قیادت ہی اچھا پاکستان دے سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی بھرتیوں کا کیس؛ پرویز الٰہی کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آگئی
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ عمران خان فتنہ ڈکلئیر ہے مفتیوں کے فتوے آچکے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کو بدنام کیا ،بھینس کٹے وچھے کیا اسے حکومت کہتے ہیں ، عمران خان کیساتھ ابھی تو کچھ ہوا ہی نہیں، یہ امریکہ میں بیٹھ کر کہتا تھا کہ انکے جیلوں سے پنکھے بند کرواؤں گا، ہم نے جیلیں کاٹیں عدالتوں کا سامنا کیا ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی