(24 نیوز )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ بیوی نے ان سے متعلق بہت سے انکشافات اپنی کتاب میں بہت پہلے کر دیئے تھے اور بیشتر اوقات وہ میڈیا پر بھی وہ ان کے کردار پر انگلی اٹھاتی رہی ہیں لیکن اب عمران خان کے اپنے ساتھی ان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر ایک صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ویڈیو کلپ ری ٹویٹ کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ سمیت ان تمام خواتین کو جو میڈیا پر جاتی تھیں ہدایات جاری کی تھیں کہ ریحام خان کو تباہ کر دو اس کی ایسی کی تیسی پھیر دو ۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان عظمیٰ کاردار سے سوال کرتا ہے کہ ریحام اور بشریٰ دونوں میں سے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کون زیادہ بہتر تھیں؟جس پر عظمیٰ کاردار نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی اور ریحام خان کی طلاق کے وقت ہم پی ٹی آئی میں تھے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا پر جانے والی تمام پی ٹی آئی کی خواتین کو خاص ہدایات دی تھیں کہ آپ نے ریحام خان کی ایسی کی تیسی کرنی ہے، آپ نے ریحام خان کو پوری طرح برباد کردینا ہے اور ریحام خان کے پرخچے اڑا دینے ہیں۔