پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ امتحان 27 اگست کو کروانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی )نے ایم ڈی کیٹ امتحان کو رواں سال 27 اگست کو کروانے کی تجویز دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل کا دوسرا اجلاس مرکزی دفتر میں ہوا،پی ایم ڈی سی کونسل کا اجلاس صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے زیر صدارت ہوا۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان کو رواں سال 27 اگست کو کروانے کی تجویز دی گئی، ترجمان کاکہناتھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں گئی،ایم ڈی کیٹ امتحان 27 اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی
ترجمان کامزید کہناتھا کہ کونسل کی جانب سے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان بارے انتظامات شروع کرنے کی ہدایت دیدی گئی، کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی،رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں 2 لاکھ 10 ہزار طلبا کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی