جعلی بھرتیوں کا کیس ، پرویز الٰہی کا 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

Jun 04, 2023 | 19:06:PM

(24 نیوز )پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی چودھری پرویز الٰہی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا، پنجاب اسمبلی جعلی بھرتیوں کیس میں  پہلے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اب ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے فیصلہ سنا دیا ،جب فیصلہ سنایا گیا پرویز الہی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

مزیدخبریں