پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان میں عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے ، قربانی کے شوقین افراد نے خوبصورت جانوروں کا انتخاب شروع کر دیا ہے تو دوسری جانب پیشگوئی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہےکہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی جو کہ 19 جون کو نظر آئے گا اس طرح پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جعلی بھرتیوں کا کیس ،پرویز الٰہی کے خلاف عدالت سے بڑا فیصلہ آ گیا