گوجرانوالہ عدالت کا فیصلہ غیرقانونی ،پرویز الٰہی اب سی ایم نہیں ،ڈی جی اینٹی کرپشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈی جی اینٹی کرپشن کیپٹن (ر) سہیل ظفر چٹھہ نے کہاہے کہ کل پرویز الٰہی کو گوجرانولہ میں ڈسچارج کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ ایک سی ایم کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار صیحح نہیں ہے، گوجرانولہ کی ججمنٹ ایک اللیگل ججمنٹ ہے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گریڈ بائیس کے افسر کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں،پرویز الٰہی اب سی ایم نہیں ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کیپٹن ر سہیل ظفر چٹھہ نے کہاکہ اخبار میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا اشتہار آیا تھا،پیپر میں بہتر نمبر لینے والوں کو انٹرویو میں کم نمبر دیکر کر فیل کیا گیا،انٹرویو میں دوست مزاری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پی ٹی آئی رہنما نے راہیں جدا کر لیں
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہاکہ کم نمبر والوں کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیکر بھرتی کیا گیا،ہمارا کیس بہتر مضبوط ہے ، کل بہتر پراسیکیوشن کریں گے۔ان کاکہناتھا کل پرویز الٰہی کو گوجرانولہ میں ڈسچارج کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ ایک سی ایم کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار صیحح نہیں ہے، گوجرانولہ کی ججمنٹ ایک اللیگل ججمنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی
کیپٹن (ر)سہیل ظفر چٹھہ نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گریڈ بائیس کے افسر کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں،پرویز الٰہی اب سی ایم نہیں ہے،پرویز الٰہی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ہمیں مطلوب تھے،اینٹی کرپشن کے مقدمات میں جن ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہم انکو چیلنچ کر رہے ہیں،آج کورٹ پر عدم اعتماد کیا گیا،آج ہم نے ایپلی کیشن دینا چاہی تھی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہاکہ ڈیوٹی جج صاحب کا ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے،او ٹی ایس سے ہم نے رزلٹ حاصل کئے ہیں،جو پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والے رزلٹ سے بالکل مختلف ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں آج پرویز الٰہی کا ریمانڈ ملے گا،ہم کورٹ کے فیصلے کو وصول کرنے کیلئے آئے ہیں،ہم کورٹ کے فیصلے کی عزت کریں گے۔
کیپٹن (ر)سہیل ظفر چٹھہ نے کہاکہ عثمان بزدار کو بھی ہم گرفتار کرنا چاہتے ہیں ، انکی ضمانت کینسل چکی ہے،ہماری کوشش ہے کہ عثمان بزدار کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی